بلغراد، سربیا کی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
خبرایجنسی کے مطابق فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں کئی افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے کچھ دیربعد پارلیمنٹ کے باہردھواں اٹھتا دیکھا گیا اورآگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی گاڑیوں اوردکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری طورپرکارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کواسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں۔
شمالی وزیرستان میں کار کو فائرنگ کے بعد آگ لگا دی گئی، 6 افراد جاں بحق
حکام نے حملے کی نوعیت اورممکنہ وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
