پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو جنوبی افریقہ کیخلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہ کیے جانیکا قوی امکان ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اکتوبر، 31 اکتوبر اور 1 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ راولپنڈی میں ہوگا، جبکہ بقیہ دو میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔ قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
شاہین آفریدی (Shaheen Afridi) کو جنوبی افریقہ کیخلاف جاری ٹیسٹ میچ میں محدود بولنگ دی گئی ہے جہاں انہیں پہلی اننگز میں صرف 5 اوورز اور دوسری میں 9 اوورز دیے گئے ہیںجس دوران وہ صرف 4 وکٹیں ہی گرا سکے ہیں۔
Shaheen Afridi on fire🔥 Traps Kyle Verreynne plumb — doesn’t even wait for the finger ☝🏼#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/sIfHHGJI9I
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 15, 2025
تاہم انہیں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر رکھنا چونکا دینے والا فیصلہ ہو گا، کیونکہ وہ حالیہ ایشیا کپ میں 10 وکٹوں کے ساتھ دوسرے کامیاب ترین بولر رہے تھے۔
شاداب خان اور حارث رؤف بھی باہر
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
دوسری جانب آل راؤنڈر شاداب خان کی شرکت بھی ممکن نہیں۔ کندھے کی سرجری کے بعد وہ انگلینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کر چکے ہیں، تاہم میچ فٹنس ابھی حاصل نہیں کر سکے۔
وہ 22 اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے اور امکان ہے کہ اپنی فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے قائداعظم ٹرافی کے کسی میچ میں شرکت کریں، مگر چوٹ کے بعد فوری طور پر 4 روزہ میچ کھیلنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
شاداب کی قومی ٹیم میں واپسی نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کے ذریعے متوقع ہے، جس میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔ تاہم، موجودہ صورتحال میں افغانستان کا دورۂ پاکستان غیر یقینی نظر آ رہا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے عالمی سطح پر کارکردگی دکھانے کا ایک اہم موقع ہے، جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی آزمایا جا سکتا ہے۔
