فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی میچ میں اٹلی نے اسرائیل کو 0-3 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر کر دیا۔
کوالیفائنگ مرحلے میں اسرائیل نے اتوار کو اپنا میچ ناروے کے خلاف کھیلا تھا جس میں اسے پانچ صفر سے شکست ہوئی تھی ،اسے عالمی کپ میں جگہ بنانے کیلیے دو اگلے میچز ہر صورت جیتنے تھے لیکن اٹلی نے شکست دے کر اسرائیل کو فیفا ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔
واضح رہے کہ اسپین کی حکومت پہلے ہی عندیہ دے چکی تھی کہ اسرائیل کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں اسپین فیفا عالمی کپ میں شرکت سے دستبردار ہو سکتا ہے اور اگر اسرائیل واقعی رسائی حاصل کر لیتا تو دیگر یورپی ممالک کی جانب سے بھی یہی فیصلہ لیے جانے کا خدشہ تھا۔
ٹرمپ نے14جون سے شروع ہونے والے فیفاکلب ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کردی
دوسری جانب سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی۔
فیصلہ کن معرکہ منگل کی شب جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے الانما اسٹیڈیم میں اردنی ریفری ادہم مخادمہ کی نگرانی میں کھیلا گیا ، مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، مگر سعودی ٹیم کو برتری کے اصول کی بنیاد پر اگلے مرحلے کا اعزاز حاصل ہوا۔
اس کے علاوہ قطر نے بھی متحدہ عرب امارات کو 1-2 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جگہ بنا لی۔ قطر اور یو اے ای کا میچ دوحہ کے جاسم بن حمد اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، یو اے ای نے قطر کے 2 گول کے مقابلے میں ایک گول کیا اسی طرح قطر فتح یاب رہا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہو گا، جس میں پہلی بار ریکارڈ 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔