پاکستان میں سعودی ریال اور اماراتی درہم سمیت دنیا بھر کی کرنسی کے ریٹ سامنے آ گئے۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 76 پاکستان روپے(saudi riyal to pakistani rupee)، اماراتی درہم 77.9 امریکی ڈالر 282.85 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ آسٹریلین ڈالر 190.5، کینیڈین ڈالر 212.5، چین یوآن 40.25 جب کہ یوروو 335.45 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
فی تولہ سونا مزید 5 ہزار 500 روپے مہنگا

دوسری طرف پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ سونا 5 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے کا ہوگیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی 147 روپے بڑھ کر 5 ہزار 247 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 55 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 71 ڈالر کا ہوگیا۔
