کوٹلی:رہنما ن لیگ سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے

1122

مسلم لیگ (ن ) آزاد کشمیر(pmln) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے۔

مرحوم گزشتہ طویل عرصہ سے علیل تھے،راجہ نصیر آزادکشمیر کے انتخابی حلقے سہنہ کوٹلی سے متعدد بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے اور وزارت کے منصب پر فائز رہے۔

ہسپتالوں اور مراکز صحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کا ڈیجیٹل نظام فعال

ان کا شمار پاکستان مسلم لیگ( ن )آزادکشمیر کے سنیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا،موت کی خبر نے ضلع کوٹلی سمیت پورے آزادکشمیر کو سوگوار کردیا ہے۔

قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف، وزیر اعظم شہبازشریف سمیت ن لیگی قیادت نے ان کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا، پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp