کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں (gold price)برقرار رہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے پر مستحکم رہی ، اسی طرح10گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے پربرقرار ہے۔
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال 2025 میں سونا اب تک 53 فیصد مہنگا ہو چکا ہے، جب کہ 2024 میں اس کی قیمت میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق موجودہ حالات میں سونا ایک محفوظ اثاثہ تصور کیا جا رہا ہے، اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت جلد 5,000 ڈالر فی اونس کراس کر سکتی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اس تیزی کی وجوہات میں امریکی ڈالر کی کمزوری، عالمی سطح پر مرکزی بینکوں کی طرف سے خریداری، سیاسی بے یقینی، اور امریکا میں حکومت کی جزوی بندش شامل ہیں۔
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنیں گے،ندیم افضل چن کا دعویٰ
امریکی حکومت کی شٹ ڈاؤن اب آٹھویں روز میں داخل ہو چکی ہے، جس سے اہم اقتصادی اعداد و شمار کی اشاعت مؤخر ہو گئی ہے۔
