نواز اور مریم کی گرفتاری کی حکمت عملی تیار

Nawaz Sharif andMaryam Nawaz

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی  پر گرفتاری کے حوالے سے حکومت نے اپنی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے دو ہیلی کاپٹر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کر دیے ہیں، ایک ہیلی کاپٹر لاہور اور دوسرا اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود  رہے گا، موسم کی خرابی کی صورت میں فلائٹ  کو لاہور کے بجائے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتارا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج  کو بھی اڈیالہ جیل بلا  کر دونوں کا جوڈیشل کرایا جائے گا، نوازشریف اور مریم نواز کا میڈیکل چیک اپ بھی اڈیالہ جیل میں ہی کیا جائے گا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد نوازشریف اور مریم نواز نے جمعہ 13 جولائی کو پاکستان پہنچنے کا اعلان کیا ہے، ان کے جہاز نے لاہور ایئرپورٹ پر اترنا ہے جہاں مسلم لیگ نون کے کارکن پارٹی صدر شہبازشریف کی قیادت میں ان کے استقبال کے لیے اکٹھے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں