کرکٹ کی دنیا کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں ایک دوسرے کا سامنے کریں گے۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی، جو اس میچ کو تاریخی حیثیت دے رہا ہے۔
فائنل سے کب بھارتی کھلاڑی اور میڈیا جھوٹا بیانیہ بناتے رہے ہیں کہ بھارت بہت مضبوط ٹیم ہے جو پاکستان کو حریف ہی نہیں سمجھتی۔
پاکستان سے اب مقابلہ نہیں رہا، جیت کا تناسب دس ایک ہے، بھارتی کپتان
لیکن دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے فائنل میچز کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو حقیقت اس بیانیے کے الٹ ہے۔
ماضی میں دونوں ٹیمیں 11 مرتبہ مختلف عالمی یا ملٹی نیشنل ایونٹس کے فائنلز میں آمنے سامنے آ چکی ہیں۔ ان میں سے پاکستان نے 7 اور بھارت نے 4 فائنلز میں کامیابی حاصل کی۔
صرف بڑے ٹورنامنٹس کی بات کریں تو پاکستان اور بھارت کا 5 فائنلز میں ٹکراؤ ہوا ہے جن میں سے 3 میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے رکھی ہے۔
1985 میں میلبرن میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف کرکٹ کے پہلے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
لیکن 1986 کے شارجہ فائنل میں جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے پاکستان کو آخری گیند پر یادگار فتح دلائی۔

1991 اور 1994 میں شارجہ کے فائنلز میں پاکستان نے مسلسل دو فتوحات حاصل کیں، جبکہ 1998 میں ڈھاکا میں ہونے والی تین میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک فائنل جیتا۔
1999 میں پاکستان نے بھارت کو دو مختلف فائنلز (بنگلور اور شارجہ) میں شکست دی۔
2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 5 رنز سے ہرایا۔
ایشیا کپ کے تاریخی فائنل میں پاکستان بدلہ لے گا یا بھارت ہیٹ ٹرک کریگا؟
2008 میں پاکستان نے کٹ پلے کپ میں 25 رنز سے فتح حاصل کی، جبکہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے عبرتناک شکست دی۔

ایشیا کپ 2025 کا یہ فائنل نہ صرف ایک نئی تاریخ رقم کرے گا بلکہ روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ کی جنگ کو ایک نیا رنگ دے گا۔
دیکھنا یہ ہے کہ اس فائنل میں بھارت بڑھک بازی کے بجائے واقعی پاکستان پر برتری حاصل کر پاتا ہے یا ایک بار پھر اسے منی کی کھانی پڑے گی۔
ایشیا کپ کے فائنل اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے کے لمحے کا بے چینی سے منتظر ہوں ، محسن نقوی
