اندرون سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پییپلز پارٹی نے واضح اکثریت سے میدان مار لیا۔
11 اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین کی 9 میں سے 5 نشستیں پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے جیت لیں ، ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔
حامد رضا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے مستعفی
جنرل کونسلر کی نشست پر جی ڈی اے کے حصے میں ایک اور تحریک لبیک کے حصے میں 2 نشستیں آئیں جبکہ آزاد امیداروں نے بھی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ، جے یو آئی کا کوئی بھی امیدوار کامیاب نہ ہو سکا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق کراچی میں ٹی ایم سی منگھوپیر کی یوسی 10، وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے اسٹفن مسیح 891 ووٹ لیکر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے، اے این پی کے احسن اللّٰہ 324 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار نہیں ، مقتدرہ کو سیاسی شخصیات سے نہیں ملنا چاہئے ، رانا ثناء اللہ
یو سی 8، ٹی ایم سی بلدیہ کیماڑی میں وائس چیئرمین کا انتخاب ہوا، جس میں غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد فیصل 3132 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار حسنین چوہان 1084 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔