پاکستان کا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کا آسان طریقہ

pak team

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ (asia cup)اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ، ہر کوئی بے چین ہے کہ کون سی دو ٹیمیں فائنل میں پہنچیں گی۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبرپر ہے جبکہ پاکستان 2 میچز میں ایک میں کامیابی کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی کا بڑا فیصلہ،امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل

بنگلادیش ایک میچ کھیل کر کامیابی کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ سری لنکا مسلسل 2 میچز ہار کر آخری پوزیشن پر ہے اور اس کا بظاہر ٹورنامنٹ میں سفرختم ہوگیا ہے۔

ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کیلئے سب سے آسان راستہ یہ ہے کہ وہ بنگلادیش کے خلاف اپنا آخری میچ جیتے اور دوسری جانب بھارت اپنے بقیہ 2 میچز( بنگلادیش اور سری لنکا) میں کامیابی حاصل کرے۔

اس صورت میں بھارت 6 پوائنٹس اور پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جائے گا۔بھارت کی آج بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کی صورت میں معاملہ نیٹ رن ریٹ پر بھی جاسکتا ہے۔

رقوم کی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار

واضح رہے سپر4 مرحلے کی ٹاپ 2 ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں