اسلام آباد راولپنڈی کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین ، سفر 20 منٹ میں طے ہو گا

اسلام آباد راولپنڈی کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین ، سفر 20 منٹ میں طے ہو گا

اسلام آباد راولپنڈی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی۔

اس ٹرین سے جڑواں شہروں کے باسیوں کو ٹریفک میں پھنسے رہنے جیسے مسائل سے چھٹکا را مل جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد راولپنڈی کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی، سفر 20 منٹ میں طے ہو گا، بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ٹرین سے اسلام آباد راولپنڈی میں ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا۔

مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے راولپنڈی صدر تک ریل منصوبے کو مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، آئندہ ہفتے منصوبہ کے فریم ورک ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے کر دستخط کیے جائیں گے۔

ٹریک وزارت ریلوے فراہم کرے گی اور ریل سروس کا انتظام سی ڈی اے سنبھالے گی، اجلاس میں ریل سروس کیلئے جدید ٹرین امپورٹ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ جڑواں شہروں کے درمیان ریل سروس کا آغاز عوامی فلاح کا بہترین منصوبہ ہو گا، شہری 20 منٹ میں جڑواں شہروں کے درمیان آسان سفر کر سکیں گے۔

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج ، اگست کے بجلی بل معاف کرنیکا اعلان

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو سفر کی جدید اور معیاری سہولت میسر ہو گی۔ اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ٹرین سروس شہریوں کیلئے کم خرچ اور تیز رفتار سفری سہولت ہوگی، منصوبے سے سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔


متعلقہ خبریں