سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھا دی گئیں


کراچی: حکومت سندھ  نے اسکولوں کی تعطيلات میں 31 جولائی تک کا اضافہ کردیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے منظور کی جانے والی سمری کے تحت صوبہ سندھ میں تمام اسکول یکم اگست 2018 کو کھلیں گے۔

نگراں وزيراعلی سندھ کی جانب سے منظور کی جانے والی سمری کے بعد صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات دو ماہ کے بجائے ڈھائی ماہ کی ہو گئی ہیں۔

صوبائی حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات میں 16 دن کا اضافہ آئندہ عام انتخابات میں اساتذہ کی مصروفیات کے باعث کیا ہے۔

معمول کے مطابق ہر سال یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں۔ سال رواں مئی میں پڑنے والی شدید گرمی اور رمضان المبارک  کے باعث صوبائی حکومت نے  تعطیلات کا شیڈول تبدیل کردیا تھا۔

سابقہ سندھ حکومت نے اسکولوں کی تعطیلات 15 مئی سے 15 جولائی تک کرنے کی منظوری دی تھی۔ نگراں حکومت نے اس میں مزید 16 دن کا اضافہ کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں