زرداری اور فریال تالپورکا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

وزارتِ اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں فریال تالپور کا نام بھی شامل

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی  (ایف آئی اے) کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی  زرداری اوران کی ہمشیرہ  فریال تالپور کو طلب کر رکھا ہے۔

لاہور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پاکستان  آصف علی زرداری نے کی ۔ اجلاس میں سابق چیئرمین سینیٹ  نیئربخاری، سید خورشید شاہ، شیری رحمان، سید قائم علی شاہ ، سید نوید قمر، رحمان ملک، بیرسٹر اعتزاز احسن اور فرحت اللہ بابر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ شرکائے اجلا س نے اتفاق کیا کہ پارٹی قیادت ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہو گی۔

اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ بیرسٹر اعتزاز احسن ، رحمان ملک  اور سید خورشید احمد شاہ اس ضمن میں مزید مشاورت بھی کریں گے۔

ممتاز قاندانوں فاروق ایچ نائیک، سردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر اعتزاز احسن  نے  اجلاس میں سابق صدر پاکستان  آصف زرداری کو کیس کے متعلق بریفنگ دی۔ سینئر وکلا نے تجویز دی  کہ ایف آئی اے میں آصف زرداری کی قانونی ٹیم پیش ہوگی۔ شرکا نے اس پر اتفاق کیا۔

سابق صدر پاکستان  آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آصف علی زرداری کے قریبی دوست انور مجید اور ان کے صاحبزادے بھی مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں۔ ان پر بھی بدعنوانی کے الزامات ہیں۔


متعلقہ خبریں