انتخابات2018:پولنگ اسٹیشن پر تعینات فوجی کو سزا سنانے کا اختیار


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات کے دوران ڈیوٹی دینے والے فوجی اہلکاروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے ہیں۔

ای سی پی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق فوجی اہلکار قوانین کی خلاف ورزی کی اطلاع پریزائیڈنگ افسر کو دیں گے، پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے مناسب کارروائی نہ ہونے پر فوجی اہلکار اپنے سینئر افسران کو آگاہ کریں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر تعینات فوجی اہل کار موقع پرسزا  بھی سنا سکیں گے۔

ای سی پی کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر فوجی اہلکار الیکشن سے قبل 23 جولائی سے تعینات کئے جائیں گے اور 27 جولائی تک تعینات رہیں گے۔ انتخابات کے دوران تین لاکھ سے زائد فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیے جائیں گے۔

پاک فوج  کو انسداد دہشت گردی اور الیکشن ایکٹ کے تحت چھ  کام  دیے گئے ہیں جن میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری، بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل، ریٹرننگ افسر کو مواد پہنچانے کے لیے سیکیورٹی کی فراہمی اور پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی فراہم کرنا شامل ہے۔

 


متعلقہ خبریں