انتخابات 2018 : بلدیاتی اداروں کے سربراہان معطل

انتخابات2018: تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہ معطل | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد :  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو معطل کر دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق بلدیاتی اداروں کے سربراہان کی معطلی کا فیصلہ آئندہ منعقد ہونے والے عام انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ سمیت تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان  25 جولائی تک معطل  رہیں گے۔

انتخابات کے شفاف انعقاد کی غرض سے الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے ہر قسم کی سرکاری بھرتیوں، تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی پہلے ہی عائد کررکھی ہے۔ الیکشن کمیشن کے حکمنامے کے تحت سرکاری منصوبوں کے لیے مختص فنڈز کا اجرا بھی اس وقت نہیں کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے 25 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کے انعقاد کو آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ بنیادوں پریقینی بنانے کے لیے آئین و قانون کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تمام اختیارات منتقل کردیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں