ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان 26 جولائی سے پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔
ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کوظاہرکرتا ہے، اسرائیلی، امریکی حملے کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتی روابط میں تیزی آئی ہے۔
ایران جوہری افزودگی سے دستبردار نہیں ہو سکتا، عباس عراقچی
اس حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے تعلقات محض سیاسی نہیں بلکہ تاریخی، ثقافتی اور دینی بنیادوں پر قائم ایک مضبوط برادرانہ رشتہ ہیں، جس میں ہم پاکستان کے لیے گہرا احترام اور خاص اہمیت کے قائل ہیں۔
دورے سے متعلق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ٹیلی فون پرتبادلہ خیال کیا، محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورہ اسلام آباد کے منتظر ہیں، ایران اسرائیل جنگ کے بعد ایرانی صدرکا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔