’’میرے خیال میں مائنس بانی پی ٹی آئی ہوگیا ہے‘‘علیمہ خان

Aleema Khan علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بغیر خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور ہونے پر علیمہ خان کاردعمل سامنے آگیا ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’میرے خیال میں مائنس بانی پی ٹی آئی ہوگیا ہے‘‘جو ایم پی ایز پی ٹی آئی کابوجھ نہیں اٹھا سکتے انہیں گھر چلے جانا چاہیے۔

پنجاب میں10کھرب کی کرپشن والی بات جھوٹی ہے ،مجتبیٰ شجاع الرحمان

واضح رہے خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی بجٹ منظور کرلیا ہے۔

بجٹ کی منظوری سے قبل اپنی تقریر میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جب بھی ملاقات ہوئی ان کی ہدایت کے مطابق بجٹ میں تبدیلیاں لائیں گے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp