دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ اسلام آباد لینڈ کر گیا


اسلام آباد:  دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ اے 380 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔

امارات ایئرلائنز کی ملکیت دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے نے پہلی مرتبہ پاکستان میں لینڈنگ کی ہے جس میں 600 سے زائد مسافر سوار ہیں،  پرواز میں متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کےافراد سمیت پاکستانی سفیر اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی سوار ہیں۔

امارات ائیرلائنز اے 380  سے اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں شروع  کر رہی  ہے، پہلی پرواز کی مناسبت سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل یہ طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کرسکتا تھا کیونکہ اے 380 طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے کم ازکم تین کلومیٹر طویل رن وے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ اسلام آباد لینڈ کرے گا

چنانچہ پاکستان میں امارات ایئرلائنز کی تمام پروازوں کے لیے بوئنگ 777 اور بوئنگ 777 ایکس سے بڑا کوئی طیارہ استعمال نہیں کیا جا رہا تھا۔


متعلقہ خبریں