انتخابی دفاتر پر حملے، 7 افراد زخمی


کراچی: انتخابی سرگرمیاں عروج  پر پہنچتے ہی  سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے  کے امیدواروں اور دفاتر پر حملوں کا سلسلہ بھی شروع  ہو گیا ہے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر پانچ میں ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر پر حملے میں پانچ افراد زخمی  ہوگئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے الزام لگایا ہے کہ ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر پر حملہ پاک سرزمین پارٹی کے لوگوں نے کیا جس میں ایم کیو ایم کے پانچ کارکن زخمی ہو گئے۔

کنور نوید جمیل نے الیکشن کمیشن اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ امجد جاوید سلیمی سے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور کے علاقے وحدت کالونی عاشق آباد میں تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پی پی 160 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں علیم شاہ اور ثاقب  شامل ہیں اور دونوں ہی تحریک انصاف کے کارکن ہیں۔

تحریک انصاف کے کارکن الیکشن کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے اُن پر فائرنگ کی گئی۔


متعلقہ خبریں