فیفا ورلڈ کپ: ہم اپنے دشمن خود نکلے

فیفا ورلڈ کپ 2018: اپنی ہی ٹیموں کے خلاف گول کرنے والے کھلاڑی | urduhumnews.wpengine.com

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 میں اپنی ہی ٹیموں کے خلاف گول کرکے ٹیم کی شکست کا باعث بننے والے کھلاڑیوں کی تعداد روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے۔

15 جون کو ایران اور مراکش کے درمیان ہونے والے میچ میں مراکشی کھلاڑی عزیز بوہادوز کے غلط  گول  نے ایران کو ایک گول سے فتح  دلائی تھی۔

16 جون کو اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو فرانس کے  ہاتھوں ایک  گول سے شکست ہوئی، یہ گول آسٹریلوی کھلاڑی عزیز بیہیچ نے کیا۔

اسی روز ہونے والے دوسرے میچ میں نائیجیرین کھلاڑی اوغینکرو اٹیبو نے کروشیا کے خلاف میچ میں بال اپنی پوسٹ میں پھینک کر ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔

پولینڈ کے تھیاگو چیونک نے 19 جون کو سینی گال کے خلاف میچ میں بال اپنی ہی پوسٹ میں پھینک دی جس کی وجہ سے سینی گال نے دو گول سے میچ اپنے نام  کرلیا۔

مصر کے احمد فاتھی نے بھی روس کے خلاف میچ میں یہی غلطی دہرائی، احمد فاتھی کی ہٹ نے باونس کیا اور سیدھا پوسٹ میں جا پہنچی۔

روس کے ڈینس چیریشف نے یورا گوئے کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کے خلاف گول کیا، 25 جون کو ہونے والے اس میچ میں یورا گوئے نے تین گول سے روس کو ہرایا تھا۔

27 جون کو کوسٹاریکا اور سوئٹزرلینڈ کا میچ دو دو گول سے برابر ہوا، کوسٹاریکا کے کھلاڑی یین سومر نے اپنی ٹیم کے خلاف گول کرکے مخالف ٹیم  پر مہربانی کی تھی۔

سویڈن کے ایڈسن الوریز بھی میکسکو کے خلاف میچ میں اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کرنے کے قصوروار ٹھہرے اور سویڈن کو تین گول سے فتح  دلائی۔

دو روز قبل برازیل اور بیلجیئم کے اہم میچ میں برازیلین کھلاڑی ڈی برایئن کے کندھے سے بال ٹکرا کراپنے ہی بال پوسٹ میں چلی گئی جس سے برازیل ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔


متعلقہ خبریں