کیپٹن (ر) صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر (ر) کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب وہ ملک سے باہر سفر نہیں کر سکتے۔

جمعہ کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کو ایک برس قید کی سزا سنائی تھی، اگرچہ انہیں ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا گیا تھا تاہم نیب کے طلب کرنے کے باوجود شامل تفتیش نہ ہونے پر انہیں ایک برس قید کی سزا سنائی گئی۔

ڈی آئی جی ہزارہ عالم شنواری نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے لیے احکامات موصول نہیں ہوئے، تحریری احکامات موصول ہوتے ہی ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ چکا ہے۔


متعلقہ خبریں