جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،کور کمانڈرز کانفرنس


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ،جس میں خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا،کانفرنس میں پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی زیر غورآئی،شرکا نے نےکہا کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا ایکس اکاؤنٹ معطل،یوٹیوب چینل بلاک کردیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت، ثابت قدم حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا،اس موقع پر آرمی چیف نے کہا مسلح افواج دفاع وطن کیلئے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں۔

آرمی چیف نے تمام محاذوں پر چوکنا رہنے اور فعال تیاریوں کی اہمیت پر زور دیا،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر شدیدتشویش کااظہار کیا گیا۔

شرکا نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی افواج ایل او سی کے معصوم شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے،بھارتی فوج کی غیر انسانی اور بلا اشتعال کارروائیاں علاقائی کشیدگی کو بڑھاتی ہیں،بھارتی فوج کی بلا اشتعال کارروائیوں کا مؤثر اور مناسب جواب دیا جائے گا۔

بھارت کی جانب سے سیاسی اور فوجی مقاصد کے حصول کیلئے خود ساختہ بحرانوں پر اظہار تشویش کیا گیا، شرکا نے کہا کہ اندرونی انتظامی ناکامیوں کو چھپانےکیلئے بھارت ہمیشہ بیرونی رنگ دیتا رہا ہے،بھارت طے شدہ طریقہ کار کے تحت اندرونی مسائل کو بیرونی رنگ دیتا رہا ہے۔

مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،خواجہ سعدرفیق

پہلگام واقعہ کا مقصد پاکستان کی توجہ مغربی سرحدوں اور اقتصادی بحالی کیلئےجاری کوششوں سے ہٹانا ہے ،کیونکہ ان دو عوامل میں پاکستان فیصلہ کن اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے،بھارت کو اپنی دہشتگرد پراکسیوں کو فعال کرنے میں ناکامی اٹھانی پڑے گی۔

شرکا کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے،بھارت پہلگام واقعہ کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے کو نقصان پہنچا نے کےدرپے ہے۔

بھارت پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے بنیادی آبی حقوق کو غضب کرنے کے درپے ہے،بھارتی اقدام سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر اور جنوبی ایشیا میں عدم استحکام  ہوگا ۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی

شرکا نے پاکستان میں دہشت گردی میں بھارتی فوج کے ملوث ہونے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔

کور کمانڈرز نے اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام کی امنگوں کا ہر قیمت پر احترام کیا جائے گا، جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ دہشت گردی یا جارحیت سے نہیں روکا جاسکتا۔


متعلقہ خبریں