نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی ایک بار پھر مسترد

مولانافضل الرحمان صوبائی اور مقامی قیادتوں کا نوٹس لیںِ، نثار کھوڑو کا مطالبہ

لاڑکانہ: سندھ ہائیکورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے درست تفصیلات جمع نہ کرانے پر پیپلزپارٹی سندھ  کے صدر اور سینئر رہنما نثاراحمد  کھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں۔

عدالت نے الیکشن ٹربیونل سکھر کے فیصلے کو برقرار رکھا اور لاڑکانہ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 11  پر نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

اس سے قبل الیکشن ٹربیونل سکھر نے بیوی، بیٹی اور 160 ایکڑ زرعی زمین شامل نہ کرنے پر نثار احمد کھوڑو کے نامزدگی فارم مسترد کر دیے تھے اور انہوں نے اس فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع  کیا تھا۔

الیکشن ٹربیونل سکھر میں نثار احمد  کھوڑو کے حریف معظم خان عباسی نے اپنے وکیل کے ہمراہ اعتراضات دائر کیے تھے۔

ٹربیونل کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی، ان کے مخالف کا اعتراض درست نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں