یمن: حوثیوں کا سعودی فوجی ہیڈکوارٹرز پر ڈرون حملہ


عدن: حوثی باغیوں نے یمن کے شہر عدن میں موجود سعودی اتحادی فوج کے ہیڈکوارٹرز  پر ایک بار پھر ڈرون حملہ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں یمنی حکومت کے حامی متعدد جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جبکہ عرب میڈیا نے حملے میں جانی نقصان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحادی فوج نے ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

جمعہ کے روز یمنی فوج نے الحدیدہ کے جنوبی ضلع الدریھمی میں حوثیوں کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا، اس قسم کے طیارے  بنیادی نوعیت کی ٹیکنالوجی سے تیار کیے جاتے ہیں اور عموماً ان سے جاسوسی کا کام  لیا جاتا ہے۔

حوثیوں نے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سعودی اتحادی فوج پر ایسے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے، یمن میں ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک دس ہزار یمنی ہلاک  اور 30 لاکھ سے زیادہ  بے گھر ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے اسے دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں