سپریم کورٹ آج کالا باغ ڈیم ریفرنڈم کیس کی سماعت کرے گی

دوبارہ الیکشن: پی ٹی آئی رہنما کی درخواست مسترد | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: آج سپریم کورٹ میں  کالا باغ  ڈیم کی تعمیر کے لیے ریفرنڈم  اور عطا الحق قاسمی کی بطور ایم  ڈی پاکستان  ٹیلیویژن تقرری سمیت کئی اہم کیسز کی سماعت ہو گی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق آج خواتین  سے نکاح کر کے افغانستان اسمگل کرنے سے  متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہو گی، اسی طرح معذور افراد کو روزگار فراہم کرنے سے متعلق  کیس اور وکلا کی جعلی ڈگریوں کے کیس کی سماعت بھی آج  ہو گی۔

آج کے دیگر اہم کیسز میں قومی مصالحت آرڈیننس (این آراو)  کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور سرکاری  رہائش گاہوں پر غیرقانونی قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت شامل ہے۔

عطا الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ عطا الحق قاسمی کی تقرری میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، فواد حسن فواد نے عدالت کو بتایا کہ عطاالحق قاسمی کو مراعات اور تنخواہیں وزارت خزانہ نے دیں جس پر عدالت نے اسحاق ڈار اور سابق سیکرٹری خزانہ وقارمسعود کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ ان کیسز کی سماعت کرے گا۔


متعلقہ خبریں