NA-45 میں پی ٹی آئی امیدوار نے نقدرقم بانٹنا شروع کر دی

NA-45 میں پی ٹی آئی امیدوار نے نقدرقم بانٹنا شروع کر دی | urduhumnews.wpengine.com

کرم ایجنسی: الیکشن اکھاڑے میں مخالفین کو زیر کرنے کے لیے سیاسی پہلوانوں نے تیاریاں شروع کررکھی ہیں تاہم کریم ایجنسی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 سے تحریک انصاف کے امیدوار نے نقد رقم بانٹ کر باقیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

الیکشن 2018 کے لیے انتخابی کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کچھ حدود و قیود کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پی ٹی آئی امیدوار سید جمال اورکزئی نے سبھی کچھ پس پشت ڈال دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر زیرگردش ویڈیو میں سید جمال کرنسی نوٹوں کی گڈیاں اپنے اردگرد موجود لوگوں میں تقسیم کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ عمائدین میں رقم مسجد اور مدرسے کے نام پر تقسیم کی جا رہی تاہم اس بات کا کوئی جواب نہیں کہ نقدی کی تقسیم الیکشن مہم کے دوران ہی کیوں کی جا رہی ہے؟

واضح مناظر پر مشتمل ویڈیو پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا یہ الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی تو نہیں، کیا امیدوار الیکشن مہم کے دوران ووٹروں میں نقد پیسے تقسیم کرسکتا ہے؟


متعلقہ خبریں