سپریم کورٹ: ایئر بلیو اور بھوجا طیارہ حادثہ کیسز کی سماعت آج ہو گی


اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آج ایئربلیو اور بھوجا طیارہ حادثہ اور ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے فرانزک آڈٹ سمیت دیگر اہم کیسز کی سماعت ہو گی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ان کیسز کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ  کاز لسٹ کے مطابق راولپنڈی میں میڈیکل  کالج اور اسپتال  کی تعمیر سے متعلق  شیخ رشید کی درخواست اور تحصیلوں کی سطح  پر الرجی سینٹرز کے متعلق کیس کی سماعت بھی آج ہو گی۔

اسی طرح ڈریپ ایکٹ 2012 کے اثرات کے خلاف دائر درخواست، مظفر گڑھ میں محکمہ اوقاف کی پراپرٹی میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس اور کاغذات نامزدگی کی منظوری سے متعلق بلال اظہر کیانی کی درخواست  آج  کی  کاز لسٹ میں شامل  ہے۔

اتوار یکم جولائی کو چیف جسٹس نے شیخ رشید کے زچہ بچہ اسپتال کی تکمیل کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے 18 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی، انہوں نے نامکمل اسپتال کا دورہ بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں