فرانسیسی گینگسٹر چند منٹوں میں جیل توڑ کر فرار

ساتھیوں کی مدد سے فرانسیسی گینگسٹر جیل توڑ کر ہیلی کاپٹر پر فرار | urduhumnews.wpengine.com

پیرس: 25 سال کی سزائے قید کے بدنام زمانہ مجرم ریدون فید نامی فرانسیسی گینگسٹر کو اس کے تین ساتھی  چند منٹوں میں  چھڑا  کر ہیلی کاپٹر پر فرار ہو گئے۔

ریدون فید کے تینوں ساتھی بھاری اسلحے سے لیس تھے، گینگسٹر کے ساتھی چہروں کو سیاہ نقاب سے ڈھانپے ہاتھوں میں رائفلیں تھامے جیل میں داخل ہوئے، ریدون کے دو ساتھی دھواں پھیلانے والے بم  اور گرائینڈر مشین کی مدد سے جیل میں ملاقاتیوں کے لیے مخصوص کمرے میں پہنچ گئے جہاں وہ اپنے بھائی سے ملاقات کر رہے تھے۔

اس دوران تیسرے ساتھی نے جیل کے صحن میں کھڑے ہیلی کاپٹر اور پائلٹ کی نگرانی کی، پائلٹ ایک  فلائنگ انسٹرکٹر تھا جسے گینگسٹر کے ساتھیوں نے یرغمال بنایا تھا۔

تینوں ساتھیوں کی مدد سے خطرناک گینگسٹر ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر جیل سے فرار ہو گیا، بعد ازاں مقامی پولیس کو ہیلی کاپٹر گونیس نامی علاقے سے ملا۔

46 سالہ ریدون فید کو 1998 میں ڈکیتی کی  مختلف وارداتوں اور بینک سے چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، وہ 2009 میں اچھے رویے کی بنیاد پر آزاد ہوا مگر 2011 میں پھر اسے  قید کی سزا سنا دی گئی۔

ریدون فید  2013 میں ڈائنامائٹ سے دروازے کھولنے کے بعد چار گارڈز کو  ڈھال بنا کر جیل سے فرار ہوا جس کی پاداش میں اسے 2017 میں  دس سال قید کی سزا ہوئی۔

2010 میں ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران پولیس والے کو قتل کرنے کے جرم میں ریدون کو 18 سال قید کی سزا ہوئی تھی جسے اپریل 2018 میں ہی بڑھا کر 25 سال کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں