شیخوپورہ: شیخوپورہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
شیخوپورہ این اے 121 کے امیدوار چوہدری سعید ورک کے خلاف تھانہ سٹی بی ڈویژن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شیخوپورہ ہی میں پی پی حلقہ 136 کے امیدوار خرم اعجاز چٹھہ کے خلاف بھی تھانہ سٹی مرید کے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمات بغیراجازت جلسے کرنے پر دفعہ 144 کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ کے چھ کارکنوں کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوچکا ہے۔
25 جولائی 2018 کو منعقد ہونے والے انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں اورگہما گہمی شروع ہوچکی ہیں۔قواعد و ضوابط کے تحت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کارروائی کا مجاز ہے۔