زرداری ڈپلومہ ہولڈر، فضل الرحمان میٹرک پاس نکلے

انتخابات2018: اپنے پسندیدہ لیڈر کی تعلیمی قابلیت جانیے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: عام انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں سیاستدانوں کے اثاثوں کے بعد ان کی تعلیمی قابلیت کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کاغذات نامزدگی میں خود کو ڈپلومہ ہولڈر ظاہر کیا ہے لیکن ڈپلومہ کی تفصیل نہیں بتائی جبکہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اور جے یو آئی(ف)  کے سربراہ مولانا  فضل الرحمن میٹرک پاس ہیں۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گریجویٹ ہیں، سابق وزیراعظم نوازشریف کی دختر مریم نواز کے پاس انگریزی میں ماسٹر ڈگری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  2010 میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تاریخ اور سیاست میں ماسڑز کیا ہوا ہے۔

اسی طرح امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ماسٹرڈگری حاصل کی ہوئی ہے، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے ایم بی اے کر رکھا ہے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے پاس ایل ایل بی کی ڈگری ہے۔

 


متعلقہ خبریں