تحریک انصاف کے ڈی چوک اسلام آباد دھرنے کا مقام تبدیل ہونے کا امکان

D-Chowk

پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک اسلام آباد دھرنے کا مقام تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی وفد کی آج2 ملاقاتیں ہوئیں،حکومت اور پی ٹی آئی میں کشیدگی کم کرنے کیلئے 2رہنما متحرک ہیں،بیرسٹر گوہر اوربیرسٹر سیف کی آج بانی پی ٹی آئی سے 2 ملاقاتیں ہوئیں۔

مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش

بانی پی ٹی آئی نے دھرنا ڈی چوک کےبجائے سنگجانی میں دینے کی اجازت دیدی ہے،بیرسٹرسیف نے پیغام احتجاجی قافلے میں شریک بشریٰ بی بی تک پہنچایا،بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی سےخود تصدیق کئے بغیر اجازت سے انکارکردیا ۔

بانی پی ٹی آئی نے دوسری ملاقات میں بشریٰ بی بی کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا،بانی پی ٹی آئی کا ویڈیو پیغام بشریٰ بی بی تک پہنچ گیاہوگا۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

بشریٰ بی بی کی آمادگی کے بعد احتجاجی دھرنا سنگجانی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں