کراچی: نگراں صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام اضلاع میں تعینات پولیس افسروں کے تبدلوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) سندھ کا اضافی چارج ڈاکٹرآفتاب پٹھان کو دے دیا گیا ہے جبکہ ناصرآفتاب کو محکمہ انسداد دہشت گردی آپریشن ون کا سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی سی ٹی ڈی) اور نوید خواجہ کو سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) انوسٹی گیشن سی ٹی ڈی تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مقدس حیدر کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اےآئی جی) فرانزک کا اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ پرویزعمرانی کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن کورنگی، طارق دھاریجو کو ایس پی اسپیشل برانچ ٹیکنکل، اسد علی چوہدری کو اے آئی جی ریسرچ، عبدالعظیم تنیو کو ایس پی سندھ ریزرو پولیس (ایس آر پی) سکھر تعینات کیا گیا ہے جبکہ جان محمد براہمانی کو ایس پی گلبرگ ڈویژن، ذاکرحسین پیپرانی کو ایس پی پرائیویٹ سیکیورٹی، عرفان علی سمو کو ایس پی سی ٹی ڈی سکھراورلاڑکانہ تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح محمدعارف اسلم کو اے آئی جی فنائنس، آفتاب نظامانی کو ایس پی ہیڈکوارٹرز حیدرآباد، نظیراحمد میرکو ایس پی ٹریفک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اور عنایت اللہ بھٹی کو پرنسپل پولیس ٹریننگ سینٹرلاڑکانہ تعینات کیا گیا ہے۔