اسلام آباد کے لیے الیکشن پلان جاری


اسلام آباد: انتخابات 2018 میں اسلام آباد کے تین حلقوں میں سات  لاکھ 65 ہزار 348 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق این اے 52 اسلام آباد میں 245 پولنگ اسٹیشن اور 835 پولنگ بوتھ  قائم کیے جائیں گے جبکہ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو لاکھ  34 ہزار 508  ہے۔

اسی طرح این اے 53 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تین لاکھ  12 ہزار 143 ہے جبکہ اس حلقے میں تین سو 25 پولنگ اسٹیشن اور گیارہ سو چار پولنگ بوتھ  قائم کیے جائیں گے۔

این اے 54 اسلام آباد میں 216 پولنگ اسٹیشن اور 754  پولنگ بوتھ  قائم  کیے جائیں گے اور اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 18 ہزار 795 ہے۔

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد  دس  کروڑ 42 لاکھ  67  ہزار 581  ہے جن میں مرد ووٹرز پانچ  کروڑ 84 لاکھ 63  ہزار 228 ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد چار کروڑ 58 لاکھ چار ہزار 353  ہے۔


متعلقہ خبریں