پاکستان اور بھارت نے کرتار پور کوریڈور کے معاہدے کی توسیع کر دی

کرتار پور راہداری: افتتاحی تقریب میں من موہن سنگھ اور سدھوکی شرکت

فوٹو: ہم نیوز


پاکستان نے بھارت کے ساتھ گردوارہ دربار سنگھ کرتارپور معاہدے میں مذید پانچ سال کی توسیع کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق معاہدہ 24 اکتوبر 2019 کو وجود میں آیا تھا جس میں مذید توسیع پاکستان کی طرف سے مذہبی ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے کا مظہر ہے۔

معاہدے کے تحت بھارت سے دربار سنگھ کرتارپور آنیوالوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت میسر ہے۔

بھارت کا 19 نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان

کرتارپور راہداری کے ذریعہ ہزاروں یاتری اپنے مقدس مقام کی زیارت سے مستفید ہوتے ہیں۔

کرتارپور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کی برسوں پرانا خواہش کو تکمیل ملی۔ پاکستان کرتارپور راہداری کو امید کی راہداری قرار دیتا ہے


متعلقہ خبریں