نیب ڈرا نہیں سکتا، حسن اور حسین نواز کی وکلا سے مشاورت


لندن: سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی دھمکیوں سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔

نیب کی جانب سے دونوں بھائیوں کو قانونی طریقے سے پاکستان لانے کی کوششوں پر حسن اور حسین نواز نے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کر دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ برطانوی شہریت بھی رکھتے ہیں اور اُن کے ساتھ  کسی قسم کی زبردستی نہیں کی جا سکتی۔

نیب نے حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب حسن اور حسین نواز کی وطن حوالگی کے لیے درخواست جمع  کرائے گا اور دستاویزی ثبوت بھی فراہم کرے گا۔

پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نیب نے شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں تین ریفرنسز دائر کیے تھے جن میں حسن اور حسین نواز بھی نامزد تھے تاہم دونوں بھائی تقریباً آٹھ ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے ناقابل ضانت وارنٹ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں