پولنگ کے وقت میں اضافے کا پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا پولنگ کے وقت میں اضافے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ کے اوقات صبح آٹھ سے شام  پانچ بجے سے نہیں بڑھائے جا سکتے، قانون میں پولنگ کے وقت کے لیے آٹھ گھنٹے مقرر ہیں اور اسے بڑھانے کی کوئی ضرورت نہیں  تاہم  اگر کوئی انتہائی مجبوری ہوئی تو کچھ دیر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پولنگ کے وقت میں تین گھنٹے کے اضافے کی درخواست کی گئی تھی جس کے لیے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے ای سی پی کو خط لکھا گیا تھا۔

خط میں درخواست کی گئی تھی کہ پولنگ کا وقت  تین گھنٹے بڑھا کر پانچ کے بجائے رات آٹھ بجے تک کیا جائے کیونکہ موسم گرم ہے اور شام میں ووٹ ڈالنا عوام کے لیے آسان ہوگا تاہم الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں