انتخابی مبصرین اور میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

ڈی آر اوز کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات کے لیے بین الاقومی مبصرین اور میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق بین الاقومی مبصرین اور میڈیا کو حلف نامہ جمع کرانا ہو گا، ان کے لیے ملکی قوانین کی پاسداری لازم ہو گی اور شہریوں کی آزادی کا خیال رکھا جائے گا۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ میڈیا  اور مبصرین کو  الیکشن کمیشن کے اختیارات کا خیال رکھنا لازم  ہو گا اور ایسی سرگرمی سے اجتناب کرنا ہو گا جس سے سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر ہو، ان کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ سیاسی اور معاشی وابستگی کے بغیر ملکی قوانین کی پابندی کریں۔

ضابطہ اخلاق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مبصرین ذرائع ابلاغ میں اپنی ذاتی رائے کا اظہار نہیں کر سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ضابطہ اخلاق 16 شقوں پر مشتمل ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر  مبصر مشن کا اجازت نامہ منسوخ کیا جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں