نیب نے کرپشن کے الزام میں تین افسران گرفتار کر لیے


کراچی: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق ڈپٹی کمشنر ملیر شوکت جوکھیو، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل اے جے پی آر گلگت ندیم احمد اور ریاض احمد کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق ملزم شوکت جوکھیو کو زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ جمعرات کے روز ملزم کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے۔

ملزم کے خلاف غیر قانونی طور پر سرکاری پلاٹ بیچنے اور لیز پر دینے کا الزام ہے، نیب کے مطابق اس کیس میں پہلے سے ہی شعیب میمن اور سیف عباس گرفتار ہیں۔

ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل اے جے پی آر گلگت ندیم احمد اوریاض احمد کو بھی نیب نے گرفتار کرلیا ہے، نیب نے دونوں ملزمان کو قومی خزانے میں خوردبرد کیس میں گرفتار کیا ہے، ملزمان کے خلاف نیب کی کارروائی کے بعد اکاؤٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو ( اے جی پی آر ) کے ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔


متعلقہ خبریں