برطانوی شہزادہ ولیم کا پہلا دورہ اسرائیل

شہزازہ ولیم کی پہلے سرکاری دورے پر فلسطین پہنچ گئے | urduhumnews.wpengine.com

تل ابیب: برطانوی شہزادہ ولیم مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں کے پہلے سرکاری دورے پر تل ابیب پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے دورے کا آغاز مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخ پرملنے والی بریفنگ سے کریں گے۔

شہزادہ ولیم برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پہلے شخص ہیں جو اسرائیل کے سرکاری دورے پر تل ابیب پہنچے ہیں۔ دورہ اسرائیل کے دوران وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو، اسرائیلی صدر ریوین ریولین اور فلسطينی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقاتيں کريں گے۔

برطانوی شہزادے ولیم کی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں بدھ کے دن ہوگی۔ طے شدہ پروگرام کے تحت جمعرات کو وہ یروشلم کے پرانے شہرکا دورہ کریں گے۔ ہالوکاسٹ کی یادگار مرکز یاد وشیم کا دورہ بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہے۔

اسرائيل روانگی سے قبل پير کے روز شہزادہ وليم نے اردن کے تاريخی مقام جرش ميں شامی پناہ گزينوں کے ايک گروپ سے ملاقات کی۔اردن میں قیام کے دوران فٹ بال کے دلدادہ شہزادہ ولیم نے شاہ عبداللہ کے ولی عہد کے ساتھ عالمی ورلڈکپ مقابلوں میں برطانیہ کا پاناما کے ساتھ فٹ بال میچ بھی ٹی وی پر دیکھا۔

برطانوی شہزادہ ولیم ایک ایسے وقت میں تل ابیب کا دورہ کررہے ہیں جب اسرائیل اپنے قیام کی 70 ویں سالگرہ منارہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارتخانہ بھی متنازعہ بیت المقدس میں منتقل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ علاقے میں اس وقت سخت کشیدگی بھی پائی جاتی ہے۔ اسرائیلی افواج ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو شہید اور سینکـڑوں کو زخمی کرچکی ہیں۔


متعلقہ خبریں