ہیتھرو ایئرپورٹ : سیکیورٹی نے پاکستانی نژاد مسافر کو حراست میں لے لیا

برطانیہ، بارش اور گرج چمک کی وارننگ جاری، درجنوں پروازیں منسوخ

اسلام آباد/ لندن: برطانیہ کے سیکیورٹی حکام نے ہیتھرو ایئرپورٹ پاکستانی نژاد مسافر کو حراست میں لے لیا۔ مسافر پی آئی اے کی فلائٹ 758 سے لاہور جارہا تھا۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ برطانوی سیکیورٹی حکام قومی ایئرلائن کی پرواز پر روانگی سے قبل آئے اورانہوں نے مطلوبہ مسافر سے پوچھ گوچھ کی جس کی وجہ سے جہاز کی روانگی میں 29 منٹ کی تاخیر بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ میں درج شکایت کے بعد ہی مسافر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فیملی مسائل یا عدالت کی جانب سے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد ہونے کے امکان کے باعث حراستی تحویل ہو سکتی ہے۔

مسافر کی شناخت کے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ جرم ثابت نہ ہونے تک اس کی شناخت کو منظر عام پر لانا قانوناً جرم ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ کئی مرتبہ پولیس لوگوں کو حراست میں لیتی ہے لیکن پھرانہیں رہا کرنے یا گرفتار کرنے کا فیصلہ پوچھ گوچھ کے بعد ہی کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں