جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ

Rain

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔آج صبح جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں رات گئے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی نے عملے کو ہائی الرٹ کر تے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

مسجد نبویؐ کے امام صلاح بن محمد البدیرکا دورہ پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، آرمی چیف

ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور پر 70 ملی میٹر، گولڑہ پر 75 ملی میٹر، بوکڑہ 95 ملی میٹر جبکہ کچہری کے علاقے میں 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ نکاسی آب کیلئے ہیوی مشینری و عملہ نشیبی علاقوں میں تعینات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیچمنٹ ایریا میں بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے نالہ لئی میں پانی کا لیول بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے کٹاریاں کے مقام پرپانی کا لیول 10 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 8 فٹ ہے،کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا 27 اگست کو جلسہ کرنے کا اعلان

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ علاقوں میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان، وزیرستان اور اورکزئی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم زیریں سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔


متعلقہ خبریں