انتخابات ہم جیتنے کے لیے لڑ رہے ہیں، عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات ہم جیتنے کے لیے لڑ رہے ہیں اور انتخابات جیتیں گے تو ہی اس ملک میں تبدیلی لے کر آئیں گے، ہم نے تمام ٹکٹ میرٹ کی بنیاد پر دیے ہیں۔

بنی گالہ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر احتجاج کرنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کوئی آسان کام نہیں، تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے ساڑھے چار ہزار افراد نے درخواستیں دے رکھی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ کسی کے ساتھ  ناانصافی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 550 لوگوں کو ٹکٹ دیے جا چکے ہیں جبکہ باقی ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ تین روز میں کر دیا جائے گا، ہماری جانب سے دیے گئے ٹکٹوں پر لوگوں نے اعتراض کیا تو ہم نے دوبارہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سب سے مشکل کام خواتین میں ٹکٹوں کی تقسیم ہے، زیادہ  تر حلقوں میں واضح تھا کہ ٹکٹ کس کو ملنا چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ 126 دن اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ انصاف کے لیے دھرنا دیا تھا، نون لیگی حکومت نے دھرنے کے دوران ہم  پر حملہ کرایا لیکن اس کے باوجود ہم نے دھرنے کے دوران کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی۔


متعلقہ خبریں