ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کا آخری دن


اسلام آباد: عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائرکرنے کا آج آخری دن ہے۔ ملک بھرقائم 21 ٹریبونلز ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کا اختیاررکھتے ہیں۔

انتخابی امیدواروں نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 19 جون سے اپیلیں دائرکرنا شروع کی تھیں۔

ہائی کورٹ کے جج صاحبان پر مشتمل ایپلٹ ٹریبونلز 27 جون تک انتخابی امیدواران کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلے کرنے کے پابند ہیں۔

ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات منعقد ہوں گے جس میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد دائر درخواستوں کی سماعت کا مرحلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں