مارگلہ ہلز پر لگی آگ پر قا بو پا لیا گیا

Margala Hills

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ ہلزپر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ترجمان سی ڈی اے نے بتایا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 200 سےزائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا، این ڈی ایم اے نے آگ پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹرز مہیا کئےتھے۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

ترجمان کے مطابق آگ چار مختلف مقامات پر لگی ہوئی تھی، زمینی رابطہ نہ ہو نے کے باعث آگ بجھانے میں دشواری پیش آرہی تھی ، 6 ایوی ایشن اسکوارڈن اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے آگ بجھانے ميں مدد کی ہے۔

ترجمان کے مطابق سی ڈی اے کے فائر فائٹرز کولنگ آپریشن میں مصروف رہے جبکہ ڈائریکٹر فار پروٹیکشن اور ڈی جی انوائرمنٹ خود بھی موقع پر موجود رہے۔

قبل ازیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے ہیلی کاپٹرز مہیا کرائے۔ترجمان کے مطابق آگ 4 مختلف مقامات پر لگی ہوئی تھی، زمینی رابطہ نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ ایوی ایشن سکوارڈن اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے آگ بجھانے میں معاونت کی۔ترجمان کے مطابق اندھیرا ہونے تک ہیلی آپریشن جاری رہا جس کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

جیٹ گرین ایئرلائن کو سیکیورٹی کلیئرینس مل گئی

دوسری جانب وزیراعظم نے مارگلہ پہاڑیوں پرلگی آگ پرقابوپانےپرمتعلقہ اداروں وافسران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افسران واہلکاروں کی آگ بجھانےکیلئےکوششیں قابل ستائش ہیں، ہم پاک فوج کی جانب سےآگ بجھانےکیلئےہیلی کاپٹرزکی فراہمی پرشکرگزارہیں۔

شہباز شریف نے آگ سےجنگلات کوپہنچےنقصان کاتعین کرکےازالےکیلئےاقدامات کرنے اورزخمی جنگلی حیات کوویٹرنری ڈاکٹرزطبی امدادفراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔


متعلقہ خبریں