امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہوائی بگولوں نے تباہی مچا دی، 18ہلا ک

ہوائی بگولوں twister

امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہوائی بگولوں نے تباہی مچا دی، چار بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

گھروں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاستیں ٹیکساس، آرکناس، کینٹکی اور اوکلوہاما شدید طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔

ہوائی بگولوں سے سب سے زیادہ نقصان ریاست ٹیکساس اور اوکلاہاما میں ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ہوائی بگولوں کی وجہ سے گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد چھتیں بھی اڑ گئیں۔

شام میں 12 سال بعد سعودی عرب کے نئے سفیر تعینات

طوفانی بگولوں کی وجہ سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں، ریاستوں کا بڑا حصہ بجلی سے بھی محروم ہوچکا ہے،متاثرہ علاقوں میں 2لاکھ 50ہزار لوگ بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

بگولوں کی شدت اور اولے پڑنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، کئی درخت بھی جڑ سے اکھڑ گئے، متاثرہ ریاستوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے مزید طوفان آنے کی پیش گوئی کی ہے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں