شام میں 12 سال بعد سعودی عرب کے نئے سفیر تعینات

سعودی سفیر

مشرق وسطیٰ کی سیاست میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ،سعودی عرب نے 12 سال کے طویل عرصے کے بعد شام میں فیصل المجفیل کو اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا ہے۔

سعودی عرب نے اس سال کے آغاز میں شام میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا تھا جبکہ شام نے بھی گزشتہ سال دسمبر میں سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی سے ملاقات

شام اور سعودی عرب میں تعلقات کی بحالی کو عرب ممالک کی طرف سے شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ تعلقات بحالی کیلئے اہم اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2012 میں شام میں خانہ جنگی کے بعد سعودی عرب نے وہاں پر سفارتخانہ بند کر کے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔


متعلقہ خبریں