مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے کا اضافہ، سبزی اور فروٹ کے نئے ریٹ بھی مقرر

مرغی کا گوشت chicken rates

لاہور،مرغی مزید مہنگی ہو گئی، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ سبزی اور فروٹ کے نئے ریٹ بھی مقرر کر دیے گئے۔

برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 423 روپے مقررکی گئی ہے، گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 377 روپے فی کلو تھا۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 281 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 292 روپے فی کلوہے۔

یہ بھی پڑھیں، خیبرپختونخوا حکومت کے قرضوں میں مزید اضافہ

مرغی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے لیکن فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

لاہور انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے نئے سرکاری ریٹ بھی جاری کئے ہیں، سرکاری نرخنامے کے مطابق پیاز درجہ اول کی فی کلو قیمت 85 روپے مقرر کی گئی ہے۔

آلو کی فی کلو قیمت 75 روپے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 45 روپے، سبز مرچ کی فی کلو قیمت75 روپے،ادرک کی فی کلو قیمت 570 روپے، لہسن کی فی کلو قیمت 640 روپے مقرر کی گئی ہے۔

فارمی کھیرے کی فی کلو قیمت 45 روپے،میتھی 100، بینگن کی فی کلو قیمت 50 روپے، پھول گوبھی کی فی کلو قیمت 75 روپے اور شلجم کی فی کلو قیمت70 روپے رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں، ممبئی کا ٹیکس پورے پاکستان سے زیادہ ہے، ہماری حکومت ٹیکس لینے میں سنجیدہ ہی نہیں، شبر زیدی

سرکاری نرخ نامے کے مطابق شملہ مرچ کی فی کلو قیمت 90 روپے، دیسی لیموں کی فی کلو قیمت 495 روپے، مٹر کی فی کلو قیمت 220 روپے، گھیا کدو کی فی کلو قیمت 60 روپے، گاجر چائینہ کی فی کلو قیمت 55 روپے اور کریلے کی فی کلو قیمت پچاس روپے مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق سیب کالا کولو فی کلو 300 روپے، آڑو فی کلو 175 روپے، اسٹرابیری فی کلو125 روپے،خربوزہ فی کلو 85 روپے، فالسہ فی کلو 280 روپے، تربوز فی کلو28 روپے، کھجور ایرانی 470 روپے فی کلوجبکہ کیلا درجہ اول فی درجن 160 روپے میں دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں