بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رنز کی دوڑ میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا

بابراعظم babar azam

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رنز کی دوڑ میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بابر اعظم نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران حاصل کیا، انہوں نے 32 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کے کپتان کے 32 رنز سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رنز کی تعداد 3 ہزار 987 ہو گئی، انہوں نے یہ رنز 111 اننگز کھیل کر بنائے۔

ٹی 20 ورلڈکپ، پیٹ کمنز کی موجودگی میں آسٹریلیا کی کپتانی مچل مارش کے سپرد

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے 143 اننگز میں 3 ہزار 974 رنز بنا رکھے ہیں، اس طرح بابراعظم نے روہت شرما کو رنز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رنز کی فہرست میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی سے آگے ہیں وہ 109 اننگز میں 4037 رنز بنا کر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں، بابراعظم کوویرات کوہلی کے رنز برابر کرنے کیلئے پچاس رنز درکار ہیں، بابراعظم جیسے ہیں 51 رنز بنائیں گے وہ ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں