ہماری پگڑی اچھالی جائے گی تو ہم پگڑیوں کے فٹبال بنادیں گے، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہمارا قصور یہ تھا کہ ہم بولنےوالے تھے اور مجھے درست بات کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا۔

سینیٹر کا حلف اٹھانے کے بعد ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اب ہمیں سینیٹ کے رول آف بزنس طے کرنے ہوں گے، اس کیلئے ہمیں اکٹھا ہونا پڑے گا، ایسا نہیں کہ ایوان سے باہر کوئی ہمیں صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دے، اگر ہماری پگڑی اچھالی جائے گی تو ہم پگڑیوں کے فٹبال بنا دیں گے۔

انٹربینک میں ڈالر مزیدمہنگا ہو گیا

انہوں نے کہا کہ ہمارے بنائے ہوئے قانون ہمارے خلاف ہی استعمال کیے جاتےہیں، ہم نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑتی ہوئی دیکھی ہیں، میری والدہ بستر مرگ پر تھیں جب میری پگڑی اچھالی گئی میں اب قانونی چارہ جوئی کرنے جارہاہوں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینےوالوں کا احتساب کیوں نہیں کیاگیا؟ آصف زرداری کو قید میں رکھاگیا مگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے، اگر ہم قانون بناتے ہیں تو پھر ان پر عملدرآمد بھی کرائیں گے۔

پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ کی درخواست دائر

انکا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ایک جگہ فیل ہوگئی تو ذاتی تعلقات کی وجہ سے ان کی مدد کی گئی، ہمارے ساتھ بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو چاروں اطراف کھیلتے ہیں۔


متعلقہ خبریں