جناح ہاؤس حملہ کیس ، علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

علیمہ خان (aleema khan)

 جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں۔

بہت سے لوگوں نے رابطے کئے ، جیل سے نکال دینگے ، آپ چپ رہیں ، علیمہ خان

عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 مئی تک توسیع کا حکم دے دیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جیسے 8 فروری کو لوگ ظلم کے خلاف نکلے، ویسے ہی 21 اپریل کو نکلیں۔

جناح ہائوس ، عسکری ٹاور حملہ کیس ، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانتیں منظور

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ دھاندلی کو روکیں، ووٹ کی حفاظت کریں۔


متعلقہ خبریں